Posts

Showing posts from June, 2020

پٹرول کی قیمتیں اور عمران خان

Image
‏عمران خان کو مبارک ٹینکی میں بے تحاشا پیٹرول ڈلوا کر وقت کے ضیاع اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا زمانہ ختم کر دیا۔ پیٹرول کی قیمت میں پچیس روپے اضافے سے گاڑیوں کے انجنوں کے رِنگ پِسٹن کم گھسیں گے، آوارہ گردی ختم، یہودی سازش پر کاری ضرب، پاکستان پر اللہ کی رحمتیں انشااللہ۔ ‏عمران خان پیٹرول کی قیمت دس کروڑ روپے فی لیٹر بھی کر دیں تو پاکستانی انہیں خوشی سے یہ قیمت دیں گے۔ یاد رکھیں، یہ قیمت پیٹرول کی نہیں ہے، عمران خان کی خدمت اقدس اور نورانی شخصیت کے لئے خدا کے حضور ایک نذرانہ اور عبادت ہے۔ عوام کا پیٹرول پمپس پر رش عوام کی عمران سے محبت کا ثبوت ہے۔

PTI PSP Karachi

Image
‏کراچی میں پی ٹی آئی کے ناکام تجربے کے بعد لگتا ہے ایک بار پھر نیا تجربہ کرنے کا سوچ لیا ہے۔عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ الطاف حسین کے خلاف بھارت سے فنڈنگ کامعاملہ اور مصطفی کمال کی پریس کانفرنس ایک ساتھ کوئی مذاق نہیں

قانون دان بابر ستار کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے بارے میں ریمارکس

Image
I’ve asked QFI J to dispense with my services as part of his legal team led by Munir Malik sb going fwd as I’m out of the country. But let me comment on today’s order as lawyer/citizen. Unfortunately there’s nothing to celebrate today: more things change, more they stay the same Lets hope history doesn’t remember this order as our checkered history’s repetition, as tragedy or maybe even a farce. It’s a sugar coated bitter pill. While accepting QFI’s Petition in Para 1, the state is granted a second opportunity to improve & build a case to try & oust QFI After observing yesterday that it was satisfied with Mrs QFI’s money trail, SC has ordered FBR to investigate Mrs QFI’s & children’s assets acquired from 2004 to 2013, even though 5-yr period of limitation has run & without this order FBR couldn’t have looked into such assets While quashing reference, SC has set-up a new complaint against QFI. If Petition were dismissed QFI would face a flawed reference before SJC today....

Justice Qazi Faez Issa Reference short verdict download in pdf

Image
Justice Qazi Faez Issa Reference verdict available here in pdf. https://drive.google.com/file/d/1_UZqlZthnyGoei8bSmSq9u3moAtl9WrE/view?usp=drivesdk A friend shared a doc to you:   Justice Qazi Faez Issa Reference. Short Verdict-   https://www.camscanner.com/share/show?encrypt_id=MHg1MTVlOTVhOQ%3D%3D&sid=4D87B7511FB54A72Xg9R08d0 I'm using CamScanner to convert papers to HD e-documents.  You can manage documents across multiple devices at any time, and convert JPG to Word/Text. Try it!  Download CamScanner: https://cc.co/16YRy8?c=us

قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار

Image
‏سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دے دیا ‏جسٹس قاضی فائز کو جاری شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار ہر پراپرٹی کا الگ سے نوٹس جاری کیا جائے، عدالت ایف بی آر اہلیہ کو 7 دن کے اندر نوٹس جاری کرے، عدالت  ایف بی آر کے نوٹس جج کی سرکاری رہائش گاہ پر ارسال کیے جائیں، عدالت  ‏ایف بی آر کے نوٹس میں اہلیہ اور بچے فریقین ہوں گے، عدالت  انکم ٹیکس کمشنر فریقین کو موقع دے، عدالت  انکم  ٹیکس 60 روز میں اس کا فیصلہ کرے، عدالت ایف بی آر حکام فیصلہ کرکے رجسٹرار سپریم کورٹ کو آگاہ کریں، عدالت  اگر قانون کے مطابق کارروائی بنتی ہو تو جوڈیشل کونسل کارروائی کی مجاز ہوگی، عدالت  چیئرمین ایف بی آر خود رپورٹ پر دستخط کرکے رجسٹرار کو جمع کرائیں گے، عدالت

میاں نواز شریف کا صبر

Image
‏سیاسی پارٹیوں سے اور سیاسی افراد سے غلطیاں ہوتی ہیں کبھی دانستہ اور کبھی آگے بڑھنے کے لیے پیچھے ہٹ کر راستہ تلاش کرنے کی کوشش میں نادانستہ طور پر بھی غلطی کرجاتے ہیں  لیکن سوچنے اور حمایت کرنے کے لیے آپ کو دیکھنا چاہیے کہ کس فرد یا پارٹی نےاقتدار کےحصول کے لیے   ‏ہرقسم کی اخلاقیات ، اصول، ضابطے اور قانون کو بالائے طاق رکھا اگر آپ اس بات پر غور کریں تو سمجھ آجائے گی کہ نیب ، عسکری اسٹیبلشمنٹ ، عدلیہ ، میڈیا اور ایک حد تک اپوزیشن کی حمایت کے باوجود عمران خان ناکام کیوں ہوا ہے کیونکہ منفی باتوں کے مثبت نتیجے نکلنا ناممکن ہے ‏لفظی شعبدہ بازی سےآپ ہوائی قلعےتعمیرکرسکتےہیں حقیقت میں زمین پرریت کاگھروندہ بھی قائم نہیں ہوسکتاملکی مسائل کےحل کے لیےانصافیوں کوسبز باغ دکھائےگئےانکی تعبیرمعاشی بدحال پاکستان کی شکل میں سامنےہے  میاں نوازشریف کی نیت اورصبر کی بہترین مثال پری تبدیلی اور پوسٹ تبدیلی پاکستان ہے۔

حفیظ شیخ

Image
‏نیازی کے حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ زرداری کے حفیظ شیخ نے بہت سے قرضے لئے⁦ جنہیں اتارنے کے لئے نیازی کا حفیظ شیخ مذید قرضے لے رہا ہے

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

Image
‏جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ابھی ریفرنس دائر نہیں ہواتھا ابھی فیض آباد دھرنا کیس سماعت کے لیے نہیں لگا تھا اُس وقت بھی واحد جج جسٹس قاضی فائز عیسی تھے جنہوں نے ثاقب نثار کے ازخود نوٹس لیکرکیس چلانے پر اعتراض اُٹھایا۔ پہلے جج تھے جنہوں نے حدیبیہ پیپر ملز نظرثانی درخواست پر جسٹس کھوسہ ‏کے بیس اپریل 2017 کے فیصلے کے اختلافی نوٹ کی دھجیاں اُڑا کر رکھ دی تھیں جنہوں نے جے آئی ٹی کے اختیارات پر سوال اُٹھائے جنہوں نے حدیبیہ پیپر ملز جیسے جھوٹے کیس کو اُڑا کر رکھ دیا اسحق ڈار کے بیان حلفی پر سالوں کے جھوٹ کو ایکسپوز کیا۔ اُس کے بعد پہلے جج تھے جنہوں نے شیخ رشید کیس میں ‏نااہلی کے لیے سپریم کورٹ کے دوہرامعیار رکھنے پر اختلافی نوٹ لکھا۔ فیض آباد دھرنے میں اصل قوتوں کو بے نقاب کیا۔تو میری اُن حضرات سے درخواست ہے جو کہتے ہیں عدلیہ پوری شامل تھی نواز شریف کے خلاف تو ہم کیوں سپورٹ کریں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے اصول کردار اور قانون پر عملدرآمد سے ‏ثابت کیا ہے کہ وہ اس ٹولے سے بہت دور رہے اور جب جب موقع ملا اُنہوں نے قانون کا ساتھ دیا ناکہ طاقتور کا۔ یہی آج اُن کا جرم ہے۔ نواز شریف کو جس اصول پر ک...

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

Image
‏جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ابھی ریفرنس دائر نہیں ہواتھا ابھی فیض آباد دھرنا کیس سماعت کے لیے نہیں لگا تھا اُس وقت بھی واحد جج جسٹس قاضی فائز عیسی تھے جنہوں نے ثاقب نثار کے ازخود نوٹس لیکرکیس چلانے پر اعتراض اُٹھایا۔ پہلے جج تھے جنہوں نے حدیبیہ پیپر ملز نظرثانی درخواست پر جسٹس کھوسہ ‏کے بیس اپریل 2017 کے فیصلے کے اختلافی نوٹ کی دھجیاں اُڑا کر رکھ دی تھیں جنہوں نے جے آئی ٹی کے اختیارات پر سوال اُٹھائے جنہوں نے حدیبیہ پیپر ملز جیسے جھوٹے کیس کو اُڑا کر رکھ دیا اسحق ڈار کے بیان حلفی پر سالوں کے جھوٹ کو ایکسپوز کیا۔ اُس کے بعد پہلے جج تھے جنہوں نے شیخ رشید کیس میں ‏نااہلی کے لیے سپریم کورٹ کے دوہرامعیار رکھنے پر اختلافی نوٹ لکھا۔ فیض آباد دھرنے میں اصل قوتوں کو بے نقاب کیا۔تو میری اُن حضرات سے درخواست ہے جو کہتے ہیں عدلیہ پوری شامل تھی نواز شریف کے خلاف تو ہم کیوں سپورٹ کریں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے اصول کردار اور قانون پر عملدرآمد سے ‏ثابت کیا ہے کہ وہ اس ٹولے سے بہت دور رہے اور جب جب موقع ملا اُنہوں نے قانون کا ساتھ دیا ناکہ طاقتور کا۔ یہی آج اُن کا جرم ہے۔ نواز شریف کو جس اصول پر ک...

بے حس قوم کا خیر خواہ ہونا بھی خودکشی ہے

Image
‏انقلابی "چی گویرا" کو دشمنوں نے پکڑا تو مخبر چرواہے سے پوچھا کہ تم نے اس کی مخبری کیوں کی وہ تو تمہارے حقوق اور آزادی کے لیے لڑ رہا تھا۔ چرواہے  نے کہا اس لئے کہ باغی چی کی گولیوں کی آواز سے میری بکریاں ڈر جاتی تھیں۔ بےحس قوم کا خیر خواہ ہونا بھی خود کشی ہے

نواز شریف اب نہیں آئیں گے

Image
*نواز شریف اب نہیں آئیں گے* میں آج جو لکھنے لگا ہوں وہ نہ تو نیا ہے اور نہ ہی اتنا پرانا کہ اہلیانِ پاکستان کی یاداشت سے محو ہو گیا ہو، ہم بات کریں گے 2013 کے پاکستان کی۔ میرا خیال ہے کہ 2013 اور اس سے پہلے تقریباً 10سال پاکستانی تاریخ کے تاریک ترین دس سال تھے جب پاکستان ایک طرف تو دہشتگردی کا شکار تھا اور دوسری طرف پاور پراجیکٹس نہ لگانے کی وجہ سے بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ نے معاشی مسائل کا انبار کھڑا کر دیا تھا اور پاکستان کے ڈیفالٹ کر جانے کی خبریں ہر روز ملکی و غیر ملکی میڈیا کا حصہ بنتی تھیں. وار آن ٹیرر نے پاکستان کو ڈالر تو بےتحاشا دئیے مگر اس وقت کے حکمران کو یہ عقل نہیں دی کہ ان ڈالرز کو ڈیویلپمنٹ پروگرامز میں انویسٹ کرے تاکہ پاکستان معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن ہو جائے. بہر حال یہ ایک الگ بحث ہے اصل بات یہ ہے کہ 2013 میں جب نوازشریف نے عنانِ اقتدار سنبھالا تو ملک دہشتگردی، لوڈشیڈنگ، ٹارگٹ کلنگ، علیحدگی پسند تحریکوں اور بدترین معاشی بحران کا شکار تھا. پاکستان وار آن ٹیرر کے نام پر تقریباً ستر ہزار سویلین اور باوردی عوام کو قربان کر چکا تھا، لوڈشیڈن...

گمنام ہیرو کی کہانی

Image
گوادر کی فاتح ایک گمنام ہیرو کی کہانی ہم میں سے بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ جس نے اپنے مدمقابل عالمی طاقتوں سے جنگ لڑ کر پندرہ لاکھ ایکڑ کی ساحلی ریاست پاکستان میں شامل کروائی۔ دو بلوچی الفاظ گوات بمعنی کھلی ہوا اور در بمعنی دروازہ کا مرکب جو عرف عام میں گوادر کہلاتا ہے یہ علاقہ 1956 تک سلطنت عمان کے زیر تسلط رہا۔  گوادر اسٹیٹ اٹھارہویں صدی کے، خان آف قلات، میر نصیر نوری بلوچ کی ملکیت تھی لیکن اس علاقے پر اپنا تسلط قائم رکھنا خان صاحب کیلئے کافی مشکل ثابت ہو رہا تھا جس کی وجہ گچکی قبائل کی شورشیں تھیں کیونکہ ماضی میں وہ بھی اس علاقے کے حکمران رہ چکے تھے اور اسے واپس حاصل کرنا چاہتے تھے۔ خان صاحب نے اس کا حل یہ نکالا کہ ایک معاہدے کے تحت اس علاقے کا کنٹرول ہی گچکی قوم کے ہاتھ میں دے دیا تاکہ اس علاقے میں امن قائم رہے، معاہدے کے تحت یہ طے پایا کہ یہ علاقہ خان آف قلات کی جاگیر میں ہی شامل رہے گا اور اس کا آدھا ریوینیو بھی خان صاحب کو دیا جائے گا لیکن اس کا انتظام سارا گچکی قبائل کے ہاتھ میں رہے گا، یہ معاہدہ 1783 تک قائم رہا۔  1783 میں عمان کا حکمران اپنے بھائی سے شکست کھا کر دربدر ہ...

وہ جان گئے ہوں گے، کیوں نام لیا جائے

Image
ایک شخص جو دنیا کے خوبصورت افراد میں شامل تھا، جس کا نام پچاس طاقتور ترین مسلمانوں کی لسٹ میں تھا، جس نے اپنے کردار سے دنیا بھر کو اپنے ملک سے روشناس کروایا۔ جس نے معاشرے میں ہونے والی بے انصافیوں کے خلاف آواز اٹھائ اور ایک سیاسی پارٹی بنائ۔ جس نے اپنے اپنے شعبے میں ماہرترین افراد کو ڈھونڈ کے انھیں اپنا ساتھی بنایا تاکہ وہ ملک میں ایک نظام نافذ کر سکے۔ جس نے ریٹائر ہونے کے بعد پیسے کمانے کے بجاۓ وہ وقت عوام کو خود پہ ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے صرف کیا۔ جس کے اقوام متحدہ میں خطاب سننے کے لیے تمام سربراہان ممالک نے اپنی مصروفیات ترک کر دیں اور اس کی تقریر کو دنیا بھر کے چینلز پہ براہ راست دکھایا گیا۔ جس کی متاثر کن شخصیت کے باعث دوسرے ممالک میں سیاسی تنازعات میں اسے بطور ثالث منتخب کیا جاتا ہے، جس نے نئی جغرافیائی سرحدیں دریافت کیں اور مختلف ممالک کو مسائل سے نمٹنے کے لیے کئ ماڈل متعارف کرواۓ۔ وہ عظیم شخصیت اپنے ملک میں پٹرول ، چینی اور گندم کی قیمت طے کرانے میں ناکام ہو گئ ہے۔ اشعار کے پردے میں ہم جن سے مخاطب ہیں وہ جان گئے ہوں گے، کیوں نام لیا جائے

یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتی ہے کنفیوژن

Image
" یہ ہوتا ہے لیڈر ، یہ ہوتی ہے کنفیوژن " ٹی وی پر کرونا کے بارے میں سب سے زیادہ تقریریں کرنے کا اعزاز اس کے نام ہے ، اسی طرح اب تک کرونا کے بارے میں سب سے زیادہ کنفیوژن اسی نے پھیلائی ہے۔ آپ گزشتہ چند ماہ کی جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں، "کرونا ایک عام فلو کی طرح ہے، یہ آئے گا اور چلا جائے گا، اگر آپ کو زکام ہوجائے، کھانسی ہو جائے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو کرونا ہوگیا ہے،اور خدا کے واسطے اس تھوڑی سی چیز پر ٹیسٹ کروانے نہ چلیں جائیں، آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں" 17 مارچ 2020 " یہ ملک مزید لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا ہم شہر بند کر دیتے ہیں، تو لوگ بھوک سے مر جائیں گے" مارچ2020 " میں آپ لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمارا اندازہ تھا کہ 25 اپریل تک 50 ہزار کرونا کے مریض ہو جائیں گے لیکن آج تک صرف 15 ہزار مریض سامنے آئے ہیں" 18 اپریل 2020 " میں جیسا لاک ڈاؤن چاہتاتھا ویسا نہیں ہوا" 1 جون 2020 " آج دنیا بھی سوچ رہی ہے کہ انہیں ہماری طرح اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا چاہئیے تھا " 3 جون 2020 " ہمیں پتہ تھا کہ لاک ڈاؤن کھلےگا توکورونا ...

ویکسین Vaccine

Image
https://www.facebook.com/105639837618335/posts/173237124191939/

Vaccine ویکسین

Image
*ویکسین (Vaccine)* ویکسین متعدی امراض سے بچاؤ فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی وائرس یا بیکٹیریا جس سے بچاو مقصود ہو اسی سے بنائی جاتی ہے۔ (وائرل ویکسین)عام طور پر وائرس کو مار کر یا اسکو کمزور کر کے بنائی جاتی ہیں۔ جبکہ وائرس کے بیرونی پروٹینز کو الگ کرکے یا ان پروٹینزکی جینزکوکسی بھی ویکٹرمیں ڈال کر بھی ویکسین بنائی جا سکتی ہے۔ دنیا میں سب سےپہلی ویکسین 1796 ء میں متعارف کرائی گئی۔ جو سمال پاکس (چیچک) کے خلاف تھی۔ اندازاً 300 سے 500 ملین لوگوں کی اموات کی وجہ سمال پاکس سے منسلک ہے۔ ویکسین نے بہت سے وبائی امراض کو روکنے میں مدد کی انمیں تمام وہ امراض جنکے ہم بچپن میں حفاظتی ٹیکے لگواتے ہیں وہ سب ان بیماریوں کی ویکسین ہیں۔ اسکے علاوہ نمایاں بیماریوں کو دنیا بھر سے ختم کرنے میں بھی ویکسین کا کلیدی کردار ہے جیسے پولیو، کالی کھانسی، ٹیٹنس ) Tetanus) وغیرہ سوائے چند ممالک کے دنیا بھر میں یہ وبائیں ناپید ہو چکی ہیں۔ ویکسین چونکہ جراثیم سے ہی بنی ہوتی ہے تو یہ بہت مخصوص انداز سے اس جراثیم کےخلاف ہمارے جسم میں برمحل قوت مدافعت اینٹی باڈیزکی صورت میں پیداکرتی ہے۔ تو ہمارے سیلز اس کی معلومات اپنی یادا...

Black Lives Matter

Image
https://www.facebook.com/105639837618335/posts/172828107566174/

Black Lives Matter

Image
یہ اولمپکس 1968 کی بات ہے جب دو سو میٹر ریس میں ٹاپ تین پوزیشن امریکی ایتھلیٹ ٹومی سمتھ، آسٹریلین پیٹر نارمن اور امریکی جان کارلوس نے بالترتیب حاصل کیں۔ یہ وہ زمانہ تھا جب امریکہ میں سیاہ فاموں کی برابر حقوق حاصل کرنے کی سول رائٹس کی تحریک چل رہی تھی۔ پوری دنیا میں ویتنام جنگ کے خلاف تحریکیں چل رہی تھیں اور ساؤتھ افریقی اپارتھائیڈ(apartheid) کے خلاف تحریکیں بھی چل رہی تھیں۔ یہ وہ پس منظر تھا جس میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے سیاہ فام اتھلیٹس نے اپنی آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ ریس جیتنے کے بعد ٹومی سمتھ اور جان کارلوس پیٹر نارمن کے پاس آئے اور اس سے سوال کیا، کیا تم ہیومن رائٹس پر یقین رکھتے ہو؟ پیٹر نارمن نے جواب دیا ہاں میں ہیومن رائٹس پر یقین رکھتا ہوں۔ سمتھ اور کارلوس نے اُس کو بتایا کہ وہ میڈل سیریمنی (ceremony) میں سیاہ فاموں سے ہونے والے امتیازی سلوک کے خلاف بطور احتجاج بلیک پاؤور کا سلوٹ کرنے جا رہے ہیں۔ نارمن نے کہا کہ میں بھی تم لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونگا۔ اس سلیوٹ کے لیے دستانوں کی ضرورت تھی جو کہ سیاہ فام اتھلیٹس کے پاس نہیں تھے تو پیٹر نارمن نے دونوں سیاہ فام ایتھلیٹ...

PIA Flight 8303

Image
https://dailyrehnuma.com/2020/06/06/پی-آئی-اے-فلائٹ-8303/ https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=170191387829846&id=105639837618335 https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=169839957864989&id=105639837618335

پی آئی اے فلائٹ 8303

Image
پی آئی اے کراچی حادثہ پی آئی اے فلائٹ 8303 پر ہر  بندہ اپنی رائے دے رہا مگر مجھے کچھ تحقیقاتی رپورٹس پڑھنے, کچھ ایکسپرٹس کے تجزیے پڑھنے اور سننے کے بعد یہ تجزیہ سب سے زیادہ حقیقت کے قریب لگا ہے آپ بھی پڑھیے۔ یاد رہے فائنل بات تو فل  انویسٹیگیش کے بعد ہی پتہ چلے گی مگر حالات واقعات اسی بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ رمضان کی اس دوپہر میں بھی لاہور سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 8303 کے پائلٹ نے مسافروں کو وقت سے پہلے کراچی پہنچادیا تھا پہلی لینڈنگ کے وقت یعنی 02:34 سے پہلے پائلٹ بہت جلدی میں تھا اور بہت اونچائی سے اپنی رفتار کو انتہائی تیزی سے کم کررہا تھا. ٹاور نے اسے متعدد دفعہ تنبیہہ بھی کی کہ یا تو نیچے اترنے کی رفتار کم کرو یا گھوم کر دوبارہ آؤ۔ پائلٹ یا تو اوورکانفیڈنٹ تھا یا زیادہ جلدی میں, اسکا ہر بار دعوی تھا کہ میں سنبھال لوں گا. اسوقت پائلٹ 3000 فٹ فی منٹ سے بھی زیادہ تیزی سے اپنی بلندی کو کم کررہا تھا. پالپا کے منہ چڑھے بہت سے پی آئی اے کے پائلٹ اسطرح کرنےکے عادی ہوتے ہیں اور ٹاور کے کنٹرولر کی نہیں سنتے بالخصوص اگر وہ سویلین کنٹرولر ہو. ائیر فورس کے کنٹرولروں سے البت...