جسٹس قاضی فائز عیسیٰ


‏جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ابھی ریفرنس دائر نہیں ہواتھا ابھی فیض آباد دھرنا کیس سماعت کے لیے نہیں لگا تھا اُس وقت بھی واحد جج جسٹس قاضی فائز عیسی تھے جنہوں نے ثاقب نثار کے ازخود نوٹس لیکرکیس چلانے پر اعتراض اُٹھایا۔ پہلے جج تھے جنہوں نے حدیبیہ پیپر ملز نظرثانی درخواست پر جسٹس کھوسہ ‏کے بیس اپریل 2017 کے فیصلے کے اختلافی نوٹ کی دھجیاں اُڑا کر رکھ دی تھیں جنہوں نے جے آئی ٹی کے اختیارات پر سوال اُٹھائے جنہوں نے حدیبیہ پیپر ملز جیسے جھوٹے کیس کو اُڑا کر رکھ دیا اسحق ڈار کے بیان حلفی پر سالوں کے جھوٹ کو ایکسپوز کیا۔ اُس کے بعد پہلے جج تھے جنہوں نے شیخ رشید کیس میں ‏نااہلی کے لیے سپریم کورٹ کے دوہرامعیار رکھنے پر اختلافی نوٹ لکھا۔ فیض آباد دھرنے میں اصل قوتوں کو بے نقاب کیا۔تو میری اُن حضرات سے درخواست ہے جو کہتے ہیں عدلیہ پوری شامل تھی نواز شریف کے خلاف تو ہم کیوں سپورٹ کریں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے اصول کردار اور قانون پر عملدرآمد سے ‏ثابت کیا ہے کہ وہ اس ٹولے سے بہت دور رہے اور جب جب موقع ملا اُنہوں نے قانون کا ساتھ دیا ناکہ طاقتور کا۔ یہی آج اُن کا جرم ہے۔ نواز شریف کو جس اصول پر کھڑے رہنے کی سزا ملی آج وہی کام جج کے ساتھ ہو رہا ہے۔ یہ وقت حق کےساتھ کھڑے ہونے کا ہے ناکہ موازنے کا۔ شکریہ
x

Comments

Popular posts from this blog

آن دا ریکارڈ آف دا ریکارڈ

محمد عالم لوہار پنجابی لوک موسیقی کا شہنشاہ