وہ جان گئے ہوں گے، کیوں نام لیا جائے


ایک شخص جو دنیا کے خوبصورت افراد میں شامل تھا،
جس کا نام پچاس طاقتور ترین مسلمانوں کی لسٹ میں تھا،
جس نے اپنے کردار سے دنیا بھر کو اپنے ملک سے روشناس کروایا۔
جس نے معاشرے میں ہونے والی بے انصافیوں کے خلاف آواز اٹھائ اور ایک سیاسی پارٹی بنائ۔
جس نے اپنے اپنے شعبے میں ماہرترین افراد کو ڈھونڈ کے انھیں اپنا ساتھی بنایا تاکہ وہ ملک میں ایک نظام نافذ کر سکے۔
جس نے ریٹائر ہونے کے بعد پیسے کمانے کے بجاۓ وہ وقت عوام کو خود پہ ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے صرف کیا۔
جس کے اقوام متحدہ میں خطاب سننے کے لیے تمام سربراہان ممالک نے اپنی مصروفیات ترک کر دیں اور اس کی تقریر کو دنیا بھر کے چینلز پہ براہ راست دکھایا گیا۔
جس کی متاثر کن شخصیت کے باعث دوسرے ممالک میں سیاسی تنازعات میں اسے بطور ثالث منتخب کیا جاتا ہے،
جس نے نئی جغرافیائی سرحدیں دریافت کیں اور مختلف ممالک کو مسائل سے نمٹنے کے لیے کئ ماڈل متعارف کرواۓ۔
وہ عظیم شخصیت اپنے ملک میں پٹرول ، چینی اور گندم کی قیمت طے کرانے میں ناکام ہو گئ ہے۔
اشعار کے پردے میں ہم جن سے مخاطب ہیں
وہ جان گئے ہوں گے، کیوں نام لیا جائے

Comments

Popular posts from this blog

آن دا ریکارڈ آف دا ریکارڈ

محمد عالم لوہار پنجابی لوک موسیقی کا شہنشاہ